ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی:چوری کے شک میں آٹو ڈرائیور کا پیٹ پیٹ کر قتل

دہلی:چوری کے شک میں آٹو ڈرائیور کا پیٹ پیٹ کر قتل

Mon, 26 Nov 2018 12:46:32    S.O. News Service

نئی دہلی 26 نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دہلی میں بے قابو ہجوم کا غصہ اتنا ہو گیا کہ بغیر تصدیق کئے چوری کے الزام میں ایک نوجوان کی پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ دہلی کے دوارکا ضلع کے علاقے میں بیٹری چوری کے شک میں بے قابو ہجوم نے 3 لوگوں کو جم کر پیٹا۔ جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ 2 افراد ہسپتال میں زندگی کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں۔ پیشے سے آٹو ڈرائیور اویناش کمار سنیچر کی رات کھڑا تھا۔ تبھی 2 لوگ آئے اور موہن گارڈن کی جانب آٹو بک کرکے لے گئے۔ موہن گارڈن کے پاس آٹو رکوا کر کسی سامان کو لانے کی بات کہہ کر آٹو والے کو انتظار کرنے کے لئے کہہ کر گئے۔ اتنی دیر میں آٹو ڈرائیور ٹوالیٹ کرنے چلا گیا اور جب وہ واپس لوٹا تو دیکھا کہ بھیڑ ان کی پٹائی کر رہی تھی۔ دونوں ملزمان نے بھیڑ کو بتایا کہ آٹو ڈرائیور اویناش ان کا سرغنہ ہے۔ موقع پر موجود بھیڑ نے اپنا غصہ آٹو ڈرائیور پر اتار دیا اور اس جم کر پٹائی کردی ۔ بھیڑ نے اویناش کو اتنا پیٹا کہ ہسپتال میں اس کی موت ہوگئی۔ دراصل آٹو میں بیٹھنے والے دونوں ملزم چور تھے اور بیٹری چراکر اسے اویناش کے آٹو میں رکھ دیا تھا۔ فی الحال دونوں ملزم ہسپتال میں زخمی حالت میں داخل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مقتول شاہ جہاں پور کا رہنے والا ہے اور دہلی میں رہ کر آٹو چلاتا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں دفعہ 304 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وہیں مارپیٹ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا ہے، جس سے پولیس مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ فی الحال پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کرواکر رشتہ داروں کے حوالے کر دیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے، لیکن یہ واردات ایک بار پھر بھیڑ کے جان لیوا غصے کو ثابت کرنے کے ساتھ ہی انسانیت کو بھی شرمسار کرتی ہے۔ 


Share: